کوئٹہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

158

مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

کوئٹہ شالدرہ کے رہائشی زمان ولد محمد اعظم کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

قتل کا یہ واقعہ کوئٹہ کے کاسی روڑ کے قریب مدرسہ روڈ پہ پیش آیا ۔

مقامی انتظامیہ نے مقتول کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

تاہم اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔