کوئٹہ: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا

175

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے 55 سالہ اختر محمد جاں بحق ہوگیا۔

مذکورہ شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے تفتش شروع کردی ہے۔