کوئٹہ: مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج

139

ڈاکٹروں کے غفلت کے باعث نوجوان کی ہلاکت ہوئی ہے – لواحقین کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیلانی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گیا –

جانبحق شخص کی لواحقین کا احتجاج، اسپتال کے سامنے میت رکھ کر روڈ بلاک کردیا۔

لواحقین کے مطابق ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط انجیکشن لگائی تھی جس کے بعد نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔