کوئٹہ: سرینا ہوٹل کی بیکری سیل، 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

1193

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ کی بیکری کو سیل جبکہ سرینا ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے بیکری کو آئٹمز پر لیبلنگ،تاریخ اجرا وتنسیخ اور اجزا ترکیبی نہ ہونے جبکہ ملازمین کے دستانے ماسک اورہیڈ کور نہ ہونے کی بنا پر سیل کردیا۔

ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں ناقص صفائی کے انتظامات، کم روشنی،ناقص نکاسی آب کی سہولیات، زائد المیعاد اشیا،حشرات کی موجودگی، جھاڑو پونچے کی کچن میں موجودگی، ملازمین کے ہاتھ دھونے کی جگہ پر سینیٹا ئیزروغیرہ نہ ہونے اورخراب تیل کے استعمال سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر جرمانہ کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال جلد بہتر بنانے اور عوام کو معیاری اشیا خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔