کوئٹہ: حملے میں زخمی ہونیوالے ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز دوران علاج چل بسے

274

کوئٹہ میں اسمگلرز کے حملے اور تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس دوران علاج دم توڑ گئے۔ وہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈپٹی کلیکٹر کوئٹہ کسٹم ڈاکٹر عبدالقدوس کو پانچ روز قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب مسلح ملزمان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں ان کے جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں مزید علاج کیلئے عبدالقدوس شیخ کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر سے ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ عبدالقدوس شیخ نے دوران آپریشن اسمگلرز کا ٹرک روک کر ٹائلز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔ شہید عبدالقدوس شیخ نے سال 2009 میں سی ایس ایس میں کامیابی کے بعد کسٹمز میں ذمہ داریاں سنبھالیں۔

عبدالقدوس شیخ کراچی کے آغاز خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عبدالقدوس کے انتقال کی خبر ملنے پر کسٹم ہاوس میں سیمینار تعزیہ سیمینار میں تبدیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والا مبینہ اسمگلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیٹلائیٹ ٹاون میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حملہ کرنے والے اسمگلر کو دو ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

گرفتار افراد میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔