ڈیرہ مراد جمالی: فورسز کی کاروائی، 1 شخص جانبحق

184
File Photo

مذکورہ شخص پولیس کو 10 مقدمات مطلوب تھا – فورسز کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقت ڈیرہ مراد جمالی میں کاروائی کے دوران ایک شخص مارا گیا ہے۔

عکسری حکام کے مطابق فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں ہوتی کے مقام پر کاروائی کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران ایک شخص مارا گیا جس کی شناخت خیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص پولیس کو دس مقدمات میں مطوب تھا۔ تاہم فورسز کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کس نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔