ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، تین افراد زخمی

95

ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں تواتر کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکٹر رکھنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئیں ۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

خیال رہے کہ ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں تواتر کے ساتھ بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں ۔

بلوچ سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے قائم  کردہ مقامی مسلح گروہوں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ عام آبادیوں کے قرب و جوار میں بارودی سرنگ بچھا دیتے ہیں جن کی زد میں اکثر و بیشتر معصوم بچے اور عام شہری آتے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں 2006 میں نواب اکبر بگٹی کے ایک خونی فوجی آپریشن میں مارے جانے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں جہاں پہ آئے روز فورسز پر حملے بھی ہوتے رہتے ہیں ۔