ڈیرہ بگٹی میں آئے روز ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں سے اب تک سینکڑوں ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے زخمی ہوئیں ہیں۔
بارودی سرنگ کا دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ہوا ۔
ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں 2005 سے کشیدگی جاری ہے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی و آس و پاس کے علاقوں میں آئے روز بارودی سرنگ کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے متعدد لوگ جن میں بچے بھی شامل ہیں معزور ہوچکے ہیں یا اپنی زندگی سے ہاتھ دھوچکے ہیں ۔
بلوچ حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں میں بارودی سرنگیں سرکاری حمایت یافتہ گروہوں کیجانب سے بچھائی جاتی ہیں جن کے زد میں آکر متعدد سویلین ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی ہی میں بلوچ مسلح تنظیم بی آر اے کیجانب سے بھی پاکستانی فورسز پر تواتر کیساتھ حملے کیئے جاتے ہیں۔