ڈیرہ بگٹی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی

184

ڈیرہ بگٹی میں گذشتہ کئی عرصے سے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد لوگ مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

مقامی لوگوں کے مطابق زخمی ہونے والا شخص علاقے کا چرواہا ہے تاہم آزاد زرائع سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

ڈیرہ بگٹی میں سہولیات نہ ہونے کے سبب زخمی شخص کومقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چارپائی پہ ڈال کر سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصے سے ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد مارے گئے اور سینکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔