چمن: مسلح افراد کی مسافر بس پر فائرنگ

267

کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے معطل ہوگئی۔

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں کراچی سے چمن جانے والی مسافر بس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

مقامی ذرائع کے مطابق گولیاں بس میں لگی ہے لیکن تاہم کسی قسم کی جانی نقصان اطلاع نہیں ہے۔

علاوہ ازیں چمن کوئٹہ مرکزی شاہرہا کو دو مقامات سید حمید کراس اور یارہ پر ہر قسم  کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا گیا ہے دونوں مقامات پر شاہراہ کے دونوں طرف سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے۔

شاہراہ بند ہونے سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ کو حراست میں رکھنے کے خلاف مشتعل افراد نے بند کردیا ہے جبکہ شاہراہ کی بندش کے باعث ان علاقوں سے کوئٹہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے جلوسوں کو روانگی میں تاخیر ہورہی ہے۔