چاغی : لیویز نے تباہ شدہ ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا

395

بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویز فورسز نے ایک ڈرون طیارے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق ڈرون طیارہ ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی سے متصل سرحدی لیڑا ریگ سے تباہ شدہ حالت میں ملی ہے جس کو فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال ڈرون طیارے کے ساخت کے حوالے معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ طیارے میں کیمرہ نصب ہے۔

نمائندے کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے کہ طیارے کو مارگرایا گیا ہے یا وہ خود ہی گر تباہ ہوا ہے۔