بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں فوجی چوکی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے پنجگور شہر میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر پانچ گرنیڈ لانچر داغے جس سے چوکی کو نقصان اور قابض فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔