پنجگور: فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

191

پنجگور پولیس قومی سرمچاروں کے لیے رکاوٹیں کھڑے کرنے سے گریز کریں ورنہ عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ روز پنجگور میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں فرنٹیئر کور کے سرادُک چوکی پر راکٹوں و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک و متعدد کو زخمی کردیا جبکہ حملے میں چوکی کےعمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

بیبگر بلوچ نے اپنے بیان میں سختی سے پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی جہد کاروں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں اور عام عوام کو ناجائز تنگ کرنے سے گریز کریں اس سے پہلے ہم نے پولیس کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے اگر پولیس نے اپنا رویہ برقرار رکھا تو پولیس کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہماری کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔