پنجگور سے لاپتہ 11 افراد بازیاب

265

پنجگور سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہونے والے 11 افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاریوں میں لاپتہ ہونے والے 11 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک سے 8 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے جن کی شناخت گلاب ولد حسین، نظام ولد ولی محمد، منیر ولد دین محمد، اعظم ولد گمانی، عبدالرحمٰن ولد داؤد کنری، منیر ولد شیر محمد، نثار ولد عبدالعزیز اور بالاچ کے ناموں سے ہوئی ہے –

دریں اثنا پنجگور پروم سے 9 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص علی اکبر ولد واحد بخش بازیاب ہوگئے ہیں اور اسی طرح پنجگور کیل کور کے رہائشی دو افراد واھک ولد اسماعیل اور جمال ولد رستم آج بلوچستان کے ضلع تربت سے بازیاب ہوکر پنجگور پہنچ گئے ہیں۔