پنجگور: خوفناک حادثے میں ایک شخص جھلس کر جانبحق، 2 زخمی

313

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جھلس کر جانبحق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں دو افراد شامل ہے۔

ٹریفک حادثہ پنجگور میں سی پیک روٹ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔

زخمیوں میں دو افراد شامل ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نعش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال حادثے کے وجوہات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تاہم اس نوعیت کے واقعات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی پیش آچکے ہیں جہاں تیل بردار گاڑیوں میں حادثات کے باعث کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔