پنجگور : تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل

445

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تین افراد کی لاشیں ہستپال منتقل کی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے جس کے باعث مذکورہ افراد کے ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔