پنجگور ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن ٹائیگرز

357

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے پنجگور ایئرپورٹ کی عمارت پر قائم پاکستان فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایئرپورٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ بی ایل ٹی کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گی۔