بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے دکان کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔
دستی بم حملہ نصیر آباد کے علاقے صحبت پور میں ایک دکان پر کیا گیا تاہم حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ حملہ آور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے جائے قوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
گذشتہ ہفتے سبی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بعد میں بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے لیے کام کرنے والے ڈیتھ اسکوڈ کے سربراہ سلیم گشکوری کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
صحبت پور سمیت نصیر آباد کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔