نصیر آباد: فورسز کی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جانبحق

159

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات  کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ دو افراد فرار ہوگئے جن کو تلاش کرنے کے لیے کاروائی جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں مارے جانے والا شخص بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ میں خودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔

تاہم حکام کی جانب سے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔