نصیر آباد: غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

259

بلوچستان میں غیرت کے نام پر کئی افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ جعفر آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے۔

نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں ایک عورت کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی گوٹھ علی حیدر پلال میں ملزم بھاجی خان نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی عابدہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اورملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا، کے حوالے کیا گیا ہے اور مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں غیرت کے نام پر کئی افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ جعفر آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ پر تنقید کی جارہی ہے کہ انتظامیہ ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور سزا دینے میں ناکام نظرآتی ہے۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے  جہاں ایک طرف مقامی انتظامیہ ان واقعات کے روک تھام میں ناکام نظر آتی وہی اس امر کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے روکھنے کیلئے ان کو شعوری طور پر تیار کیا جائے۔