دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک نامعلوم خاتون نعش ملی ہے۔
نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ سے پولیس نے ایک عورت کی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ شریف باڑی کے قریب سے ایک عورت کی نعش کو پولیس نے برآمد کی ہے جس کو شناخت کے لئے سو ل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیاہے جبکہ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
یاد رہے ضلع نصیر آباد میں گذشتہ مہینے 18 مرد اور خواتین جبکہ جعفرآباد کے ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود اور اوستہ محمد میں 25 مرد اور خواتین کو قتل کیا گیا۔
مذکورہ علاقوں اکثر اوقات غیرت کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے جبکہ ان میں بڑی تعداد خواتین کی ہے جبکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف خاطر خواہ اقدامات اٹھانے سے انتظامیہ قاصر نظر آتی ہے۔