مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

296

حملہ زامران سے ملحقہ علاقے گیشتگان میں ہوا۔

علاقائی زرائع سے ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زامران سے ملحقہ مغربی بلوچستان کے علاقے گیشتگان میں مسلح افراد نے ایرانی فورسز پر حملہ کیا۔

ایرانی فورسز کے گشتی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو ایرانی اہلکار مارے گئےجبکہ  دو زخمی ہوئیں ۔

واضح  رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر ایرانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری مذہبی مسلح گروپ جیش العدل قبول کرتا ہے۔

جیش العدل ایران میں سنی مسلمانوں کے خاطر وسیع تر سیاسی و مذہبی حقوق کے حصول کےلئے جدوجہد کررہا ہے۔

امریکہ نے گذشتہ ماہ جیش العدل سمیت دیگر مسلح گروپوں جن میں بلوچ لبریشن آرمی بھی شامل ہے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا ۔