مستونگ: کردگاپ میں سرکاری اسکول دو سال سے بند

207

علاقے کے واحد اسکول کی بندش سے بچوں کا مستقبل داؤ پر

بلوچستان حکومت اور محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کے باعث بلوچستان کے اکثر دوردراز علاقوں میں درجنوں سرکاری اسکول بند پڑے ہیں، ضلع مستونگ کی تحصیل کر دگاپ کے علاقے کلی آسکاوی میں محکمہ تعلیم کی غفلت کے باعث گورنمنٹ پر ائمری اسکول دوسال سے بند ہے جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہیکہ  2017 میں اسکول کے واحد استاد ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد سے ابتک اس اسکول میں کوئی استاد تعینات نہیں کیا گیا ایک کمرے پر مشتمل اس اسکول میں کئی بچے اور بچیاں زیر تعلیم تھے۔

علاقہ مکینوں نے اسکول کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے واحد اسکول کی بندش سے ان کے بچوں کا کو ئی مستقبل نہیں،  آس پاس  کے علاقوں میں   بھی کوئی اسکول نہیں ہے  کہ بچے تعلیم حاصل کر سکے۔

انہوں نے وزیر علیٰ بلو چستان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسکول میں جلد ازجلد اساتذہ تعینات کر کے اسکول کو  فعال کیا جا ئے۔