ماشکیل: گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق

713

تیل بردار گاڑی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل کے نواحی علاقے بگ میں گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق تیل بردار زمباد گاڑی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے دونوں جانبحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ماشکیل اور آس پاس کے علاقوں میں عوام کی اکثریت ایران سے تیل لانے اور دیگر شہروں میں لے جانے کے روزگار سے وابستہ ہیں ۔