ماشکیل : پانچ سال سے لاپتہ وزیر احمد تاحال بازیاب نہ ہوسکا

222

لواحقین کا وزیر احمد کی بازیابی کےلئے اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  ضلع واشک سے جبری طور پر لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل سے  پانچ سال قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ وزیر احمد ریکی ولد حاجی شفیع محمد تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

لاپتہ وزیر احمد کے لواحقین نے سیاسی و سماجی حلقوں  سے ان کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جہاں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب متعدد لاپتہ افراد کے لواحقین حکومت بلوچستان اور سیاسوں جماعتوں اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ بھی  کررہے ہیں۔

یاد رہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تاحال احتجاج جاری ہے۔