لیفٹیننٹ امتیاز بلوچ آواران میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئیں ۔ بی ایل ایف

411

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سرمچار امتیاز بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل ضلع آواران کے علاقے کندھار کی پہاڑوں میں قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان دو بدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں امتیاز بلوچ عرف کامریڈ شہید ہوئے جبکہ دیگر سرمچار بحفاظت گھیرے سے نکلنے میں کامیاب ہو ئے۔ جھڑپ میں دشمن کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امتیاز بلوچ 2015 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے مسلح جد و جہد میں بر سرپیکار تھے۔ وہ نہایت محنتی اور ماہر جنگجو تھے۔ وہ مختلف علاقوں میں دشمن کے خلاف جد و جہد کا حصہ رہے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیمی ساخت کے مطابق وہ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہوگئے تھے۔ ہم لیفٹیننٹ امتیاز بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی بلوچ قومی جہد آزادی کی راہ میں وقف کی۔

ان کا مشن بلوچ سرمچار آگے لے جائیں گے اور حق اور باطل کی جنگ میں فتح بلوچ قوم کی ہی ہوگی، قابض پاکستان کا بلوچستان سے بیدخل ہونا یقینی ہے۔