لسبیلہ: بجلی بندش کے خلاف احتجاج، مرکزی شاہراہ بند

98

وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی شہر میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی معطل

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی بندش کے باعث عوام مشکلات کا سامنا کررہی ہے جس کے خلاف عوام نے احتجاج کرتے ہیں مرکزی شاہراہ بند کردی جبکہ شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے آبائی شہر بیلہ میں مسلسل پانچ دن سے کے الیکڑک کی طرف سے بجلی کے بندش کے خلاف سول سوسائٹی احتجاج کررہی ہے، بیلہ شہر میں صبح سے شٹرڈاؤن ہڑتال ہے اور آج شام سے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ رات بھی احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا گیا تھا جہاں مظاہرین نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ جلائی اور دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔

گذشتہ رات مرکزی شاہراہ پر آگ جلاکر احتجاج کیا گیا۔

آخری اطلاعات تک مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات نہیں ہوسکی ہے۔

لسبیلہ کی طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بجلی بحران برقرار ہے جہاں گرمی کے موسم میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی زرعی شعبے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔