لاپتہ ذوالفقار کو بازیاب کیا جائے – لواحقین کی اپیل

199

ڈیرہ غازی خان سے 2017 کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لواحقین کی حکومتی اداروں سے اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ذوالفقار کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے ۔

واضح رہے کہ ذوالفقار ولد سونا کو 16 مارچ 2017 کو پاکستانی فورسز نے ڈیرہ غازی سے لاپتہ کردیا تھا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے علاوہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے بلوچ مہاجرین کے علاوہ طالب علموں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے قوم پرست جماعتوں کی جدوجہد کے علاوہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر کی سربراہی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے۔