لاپتہ افراد کو کسی پارٹی نے نہیں بلکہ جنہوں نے لاپتہ کیا وہی رہا کررہے ہیں – جان محمد بلیدی

267
فائل فوٹو

گیارہ ماہ میں 650افراد بلوچستان سے لاپتہ کیے گئے اور 40کو بازیاب کیا گیا جس کو بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی کامیابی تصور کررہی ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کو بچانے کیلئے آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،15ارب کے عیوض عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا جس کی گواہی پور ی قومی اسمبلی دے رہا ہیں۔گیارہ ماہ میں 650افراد بلوچستان سے لاپتہ کیا گیا جو ایک افسوسناک عمل ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کیلئے شرمندگی کے باعث ہے۔

جان محمد بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 11ماہ میں 650افراد کو پھر بلوچستان سے لاپتہ کیا گیا جو ایک افسوسناک عمل ہے میرا ایمان ہے کہ ان افراد کو آپ کے پارٹی نے بازیاب نہیں کیا بلکہ جن افراد نے ان کولاپتہ کیا تھا انہوں نے ہی 40افراد کوبازیاب کیا جن کو بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی بڑی کامیابی تصور کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچ،پشتون قوم پرست اکابرین کی پاکستان کیلئے ان کی قربانیاں ہیں بہت بڑی عزت ہے جن میں بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو،خان عبدالولی خان،شہید عبدالصمد خان اچکزئی،سردار عطاء اللہ مینگل،نواب اکبر خان بگٹی،نواب خیر بخش مری،میر حاصل خان بزنجو،محمود خان اچکزئی اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں۔ ان اکابرین کی عزت اس لئے کرتے ہیں کہ انہوں نے صاف گو اور واضح سیاسی موقف رکھے تھے کبھی کسی کو دھوکہ ان اکابرین نے نہیں دیا جس کے ساتھ تھے اس کے ساتھ ہوتے ہیں کبھی ادھر کبھی ادھر کبھی نہیں ہوئے۔

جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کیلئے شرمندگی کے باعث ہے۔ سرداراختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کوبچانے کیلئے آصف علی زرداری سے عدم اعتماد نہ لانے پر زور دیا اور 15ارب روپے کے عیوض عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا۔