قلعہ عبداللہ سے نوجوان کی لاش برآمد

570

نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان کے علاقے محمد دین آغا زیارت کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

لاش کی شناخت کلی لاجور کے رہائشی عمران آغا ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ قتل سے متعلق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔