عرب امارات سے کراچی آنے والا ایک اور بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

574

متحدہ عرب امارات سے  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ دوسرا بلوچ نوجوان ہے جو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان والوں کی مالی کفالت کرنے والا نوجوان کراچی آنے کے بعد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوگیا ۔

خاندانی زرائع کے مطابق عبدالغنی ولد محمد یوسف سکنہ تحصیل تمپ آسیاباد کو گذشتہ رات کرایے کے مکان میں چھاپہ مار کر رینجرز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ۔

خاندانی زرائع نے عبدالغنی عرب امارات میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتا تھا اور آخری دنوں میں امارات میں مرغیاں فروخت کرکے ان سے حاصل ہونے والے رقم سے اپنے خاندان والوں کی مالی مدد کرتا تھا۔

عبدالغنی کے خاندان والوں نے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے  گھر کے واحد سہارے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیں ۔