صحبت پور: فائرنگ سے ایک شخص قتل

158

خاتون بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ خاتون بھاگ کا جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی علاقے گوٹھ دربھانی میں ملزم علی بخش کنرانی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے عبدالغنی بروہی کو قتل کردیا جبکہ ملزم کی بیٹی مسمات (س) اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا، نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔