شمالی وزیرستان : پاکستان آرمی پہ حملہ، ایک اہلکار ہلاک تین زخمی

321

دھماکہ خڑ کمر کے علاقے میں اس وقت ہوا جب اہلکار پیدل گشت کررہے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے  مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑکمر میں پاکستان آرمی کے  پیدل گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے۔

حملے کے نتیجے میں  سپاہی جاوید اہلکار ہلاک جبکہ سپاہی بلال، سپاہی ولی اور سپاہی رستم شدید زخمی ہوئے ہیں۔

لاش اور زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے اور جبکہ فورسز زرائع نے دعوی کیا کہ انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان میں آئے روز پاکستان آرمی کو مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے