شازین بگٹی کے انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس

647

این اے 256 دوبارہ انتخابات ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی 2018 کے انتخابات میں ایوان بالا کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہوگی اور ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر 29 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

شاہ زین بگٹی کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا تھا۔