زامران: مسلح افراد کا سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے کیمپ پر حملہ، 6 اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار

293

کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ زامران کے مطابق آج صبح سویرے درجنوں مسلح افراد نے زامران کے علاقے دشتوک میں قائم پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ دیگر چھ اہلکاروں کو اسلحہ و گاڑیوں  سمیت مسلح افراد نے گرفتار کرلیا۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق مذکورہ علاقے میں خالد شہباز نامی شخص سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ ہے جو گذشتہ کئی عرصے سے لوگوں سے زبردستی بھتہ وصول کررہا تھا ۔

اس کے علاوہ زامران میں پاکستانی خفیہ اداروں کا قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ و اس کے اہلکار  بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے خلاف بھی حملوں میں ملوث رہا ہے۔

تاہم آج صبح ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔