خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد لاپتہ

143

خضدار میں گھر پر چھاپہ مارکر فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار میں  پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے گریشہ زباد میں گھر پر چھاپہ کے دوران دو افراد کو لاپتہ کردیا ہے ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت منظور ولد الہی بخش خیر بخش ولد شہ محمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کچھ روز قبل پاکستانی  فورسز نے خضدار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی تھی تاہم آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی  تھی ۔