خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد

161

رواں مہینے 13 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نامعلوم شخص کی لاش خضدار میں کوشک ندی سے ملی ہے جس کو سٹی تھانیدار افضل زہری نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

بلوچستان میں لاشوں کی برآمدی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رواں مہینے اب تک مختلف علاقوں سے 13 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جبکہ گذشتہ مہینے بھی لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری رہا جن میں مشکے اور بولان کے علاقے مچھ سے برآمد ہونے والے لاپتہ افراد کی لاشیں بھی شامل ہے۔