جھاو میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

102

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں فوجی چوکیوں پر حملہ و 3 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے زیلگ میں قائم فوجی چوکی پر خود کار بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا ہے۔

اس حملے کے بعد سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے کاشی میں فوجی چوکی پر بھی خود کار بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور چار کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔