باردوی سرنگوں کو ہٹانے کی بجائے ریاست پی ٹی ایم کو ہٹا رہا ہے – منظور پشتین
ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دو بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں دو بچے شدید زخمی ہوئیں۔
پہلا واقعہ بدر میں پیش آیا جس میں راپو جان نامی بچہ زخمی ہوا جبکہ دوسرا واقعہ وچہ خوڑا لنگر خیل میں پیش آیا جس میں ایک بچی فاقیہ شدید زخمی ہوگئی۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناخوش گوار واقعات کی وجہ سے علاقہ محسود انسانی آبادی سے خالی ہوتا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء منظور پشتین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں دو سال کے دوران یہ 173واں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہے جن کا نشانہ عام آبادی بنے ہیں۔
This is the 173rd land mine blast in the last two years that has resulted in civilian casualties in south Waziristan. Removal of these land mines is one of the main demands of PTM. But instead of removing land mines, the State is trying to remove PTM. https://t.co/R1DHU3mpQD
— Manzoor Pashteen (@manzoorpashteen) July 27, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ ان بارودی سرنگوں کو ہٹانا پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات میں سے ایک اہم مطالبہ ہے ، لیکن ریاست بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے بجائے پی ٹی ایم کو ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔
واضح رہے پشتون تحفظ موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کا موقف ہے پاکستانی فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے نام پر ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بچھائے گئے ہیں جن کا نشانہ ہزاروں کی تعداد میں عام آبادی بنیں ہیں