تمپ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو ہلاک کیا – بی ایل اے

268

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ  بیان میں کیچ کے علاقے تمپ میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کوھاڑ میں کلگ کے مقام پر پاکستانی خفیہ اداروں کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بناکر دو کارندے ہلاک کردیئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ سرمچاروں نے ان کا اسلحہ ضبط کرلیا ہے، جن میں دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد پسٹل اور ایک عدد آر پی جی شامل ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ مذکورہ گروہ ریاستی ایماء پر تمپ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا اور مختلف علاقوں میں بلوچ آبادیوں پر ہونے والے فوجی آپریشنوں میں براہ راست فورسز کی مدد کرتی رہی ہے جبکہ بلوچ عوام کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے میں براہ راست ان کا ہاتھ رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی بارہا تنبیہہ کر چکے ہیں کہ پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر بلوچ قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے والے افراد کسی رحم کے مستحق نہیں ہونگے۔ دو دہائیوں سے جاری قومی تحریک اس نہج تک پہنچ چکی ہے کہ اب قومی مفادات کی پہچان ہر بلوچ کیلئے ممکن ہوچکا ہے اور قومی غداری کی لکیر واضح ہوچکی ہے۔ اب جو بھی یہ لکیر پار کریگا، قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی خاطر پاکستانی فوج کی باجگزاری کرے گا، وہ شخص چاہے جس طبقے، قوم یا علاقے سے تعلق رکھتا ہو، اس سے بلا رعایت سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔