ترکی سے بلوچ طالب علم لاپتہ

1545

اٹلی میں زیر تعلیم طالب علم سیر و تفریح کے لئے ترکی آیا ہوا تھا کہ استنبول سے لاپتہ ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اٹلی میں زیر تعلیم بلوچ طالب علم آصف لقمان جو کہ بلوچستان کے شہر تربت کا رہائشی ہے دس دن قبل ترکی کے شہر استنبول سے لاپتہ ہوگیا ہے۔

فیملی زرائع نے بھی آصف لقمان کی گمشدگی کی تصدیق کردی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بلوچ کو متحدہ عرب امارات کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔

خیال رہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بلوچستان کے طول و عرض میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور بلوچ سیاسی و سماجی حلقے جبری گمشدگیوں کا الزام پاکستان آرمی اور اس کے خفیہ اداروں پہ عائد کرتے ہیں ۔

دوسری جانب بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف سیاسی و سماجی حلقوں کی احتجاج کے علاوہ گذشتہ دس سال سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر کی سربراہی پرامن احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے ۔