تربت میں بم دھماکہ ، ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

237

چند روز قبل بھی تربت میں فورسز کی ویگو گاڑی کو مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کیچ کے علاقے تربت میں گوادر اسٹاپ میں بم دھماکہ ہوا ہے ۔

بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی تربت میں فورسز کی ویگو گاڑی کو مسلح افراد نشانہ بنایا تھا ، جس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی ۔

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔