ایک جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل بولان کے علاقے مچھ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا عبدالواحد ولد منظور احمد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
خاندانی زرائع نے عبدالواحد کی بازیابی کی تصدیق کردی ۔
واضح رہے کہ لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ جاری ہے ۔
جبکہ دوسری جانب قوم پرست جماعت بی این پی مینگل نے بھی حالیہ انتخابات کے بعد لاپتہ افراد کی بازیابی کوششوں میں اضافہ کردیا ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران نوشکی، خاران ، خضدار اور کیچ سے لاپتہ افراد کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے رہا کرکےانھیں بی این پی مینگل کے مقامی و مرکزی قیادت کے حوالے کردیا۔