بلوچ قومی تحریک کے طاقت کا سرچشمہ بلوچ عوام ہے۔ بشیر زیب بلوچ

296

بلوچ رہنما بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کلبھوشن یادیو کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “کلبھوشن یادیو کیس پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کے جھوٹے دعوؤں اور اسکے نام نہاد عدالتوں کے فیصلوں کو مسترد کرتا ہے۔”

بشیرزیب بلوچ نے مزید کہا کہ “پاکستان کافی عرصے سے خود رو بلوچ قومی تحریک آزادی کو بھارت کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔ بی ایل اے یا بلوچ قومی تحریک آزادی کا بھارت یا کسی بھی بیرونی قوت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلوچ قومی تحریک آزادی کے طاقت کا سرچشمہ بلوچ عوام ہے، اور ہم اپنی طاقت بلوچ عوام کی حمایت سے حاصل کرتے ہیں۔”

بلوچ رہنما نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ کو بھی اب بی ایل اے پر پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیئے، پاکستانی فوج اور اسکا بیانیہ محض ایک جھوٹ کا پلندہ ہے، جو ہمیشہ سے عالمی برادری کو دھوکہ دیتے رہے ہیں۔”