بلوچستان ہائی کورٹ کا ملا بہرام کو رہا کرنے کا حکم

498

ملا بہرام پشتون و بلوچ سمیت دیگر اقوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما ملا بہرام کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ملا بہرام کا شمار بلوچستان میں پی ٹی ایم کے اہم رہنماوں میں ہوتا ہے جبکہ وہ بلوچ لاپتہ افراد اور ہزار کمیونٹی پر دہشت گرد حملوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

ملا بہرام کو رواں سال مئی کے مہینے میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں پارٹی کارکنان کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے پی ٹی ایم کارکنان اور رہنماوں پر فائرنگ کے خلاف مرکزی کال پر احتجاج کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی سی قلعہ عبداللہ کے تھری ایم پی او کو ختم کرکے ملا بہرام کو رہا کرنے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔