بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری

244

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار، بارش سے موسم میں تبدیلی کی امید

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں اورندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری کر دیا گیا۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ژوب،شیرانی،موسی خیل،قلعہ سیف اللہ بارکھان،زیارت لولارائی،قلات،خضدار،لسبیلہ،سبی میں بارش کاامکان ہے۔

بارش کے دوران بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ بارش سے کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تمام متعلقہ حکام کوالرٹ رہنے اوراحتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار ہے، کوئٹہ اور گلستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38،زیارت میں 32،قلات میں 30،سبی میں 42،گوادر جیونی 35،تربت اور خضدار میں 40،لسبیلہ 38،ژوب 35،پنجگور میں 37 سینٹی گریڈریکارڈ کی گئی۔

ممکنہ بارشوں کے باعث کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت ٹوٹنے کی امید کی جارہی ہے۔