بلوچستان: کیچ سے مزید تین افراد لاپتہ

203

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک طرف پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب مختلف علاقوں سے نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہورہے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے کونشقلات سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پہ چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ظریف ولد در محمد ، ظفر ولد درمحمد اور جاوید ولد داد رحمان سکنہ کونشقلات تمپ کے نام سے ہوئیں ۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد  افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں وہی دوسری طرف فورسز کے سرچ آپریشن اور چھاپوں میں سینکڑوں لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے گوادر، نوشکی اور پنجگور سے متعدد لاپتہ افراد بازیاب ہوئیں دوسری جانب آج ہی کراچی سے ایک نوجوان  کو گھر پہ چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا ۔