بلوچستان :کینسر کے شکار 3 نوجوان جانبحق

171

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد کینسر سے جانبحق ہوگئے۔

بلوچستان میں کینسر جیسے موذی مرض میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، دو روز میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان کینسر سے جانبر نہیں ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سردار ولی جو ایک سال سے کینسر کا شکار تھا اور پانچ دنوں سے لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھا گذشتہ روز انتقال کر گئے –

اسی طرح ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریض محمد اقبال کوئٹہ بی ایم اسی میں انتقال کر گئے ہیں –

دریں اثناء ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کمسن فیصل بگٹی جو کینسر میں مبتلا تھے گذشتہ روز جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کینسر جیسا موذی مرضِ اور اس کے اثرات بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہے ہیں اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کینسر کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

بلوچستان میں سرکاری کینسر ہسپتال نہ ہونے کے باعث لوگوں کو بروقت علاج معالجے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے متاثرین کے لیے چند مہم چلاکر ان کی مدد کی جاتی ہے۔