بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی

114

بلوچستان کے علاقے اوتھل، منگچر اور نوشکی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس اوتھل کے قریب اُلٹ گئی جس کے باعث دس افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم حادثے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا منگچر کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح ضلع نوشکی میں گاڑی کی ٹکر سے محمد یونس سکنہ غریب آباد زخمی ہوگیا جنہیں سول ہسپتال نوشکی میں طبی امداد دی گئی۔