بلوچستان میں مون سون کی بارشیں 3 روز میں شروع ہونے کی پیش گوئی – محکمہ موسمیات

310

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 12 جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا، شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جس کے دوران  بلوچستان کے مشرقی، شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں معمول کی بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران بلوچستان میں دو ہیٹ ویو اثر انداز ہو سکتی ہیں جبکہ چند مقامات پر شدید بارشوں کے سبب سیلابی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔